• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پوری قوم بدھ کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرے گی، شہبازشریف

حکومت کے معاشی اقدامات کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، تما م تر توانائیاں معاشی شرح نمو کے لئے صرف کریں گے، وزیراعظم 

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2025
in پاکستان
0
پوری قوم بدھ کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرے گی، شہبازشریف

APP62-040225 ISLAMABAD: February 04 - Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs the Federal Cabinet Meeting. APP/MAF/TZD/ABB

0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پوری قوم (کل )بدھ کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرے گی،آزادی کی تحریک میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ، حکومت کے معاشی اقدامات کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، تما م تر توانائیاں معاشی شرح نمو کے لئے صرف کریں گے، سعودی عرب کی طرف سے تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت کے لئے ان کے شکر گزار ہیں،چاروں صوبوں میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کی منظوری سے آئی ایم ایف کامطالبہ پورا ہو گیا، زرعی ٹیکس وقت کی ضرورت ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکج لایا جائےگا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو ان خیالات کااظہار وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے کے ساتھ منایا جائےگا، آزادی کی تحریک میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور خیبر سے کراچی تک پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہیں۔ وزیراعظم نے نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کی شرح مزید کم ہونے پر وفاقی کابینہ کے ارکان بالخصوص فنانس ٹیم کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آچکی ہے، مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سال

2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی 4.1 فیصد تک کم ہوئی،مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب جوپاکستان کاقریبی برادر ملک ہے اور پاکستان کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے ۔سعودی وفد نے گزشتہ روز پاکستان کا دورہ کیا، سعودی عرب نے تیل کی درآمد پر ایک سال کے لئے 1.2 ارب ڈالر موخر ادائیگی کی سہولت کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔موخر ادائیگی کی سہولت کے لئے سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، ا س سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے مابین مختلف شعبوں میں سمجھوتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فنڈ کے ساتھ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کےلئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے منصوبے پر دستخط ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ 4 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کنگ سلمان ہسپتال بھی تعمیر کیاجائےگا۔ وزیراعظم نے زرعی ٹیکس کے نفاذ کی منظوری پر چاروں صوبوں کاشکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ سندھ اور بلوچستان نے بھی زرعی ٹیکس کے نفاذ کی منظور ی دے دی ہے۔ اس طرح آئی ایم ایف کازرعی ٹیکس کامطالبہ پورا ہو گیاہے۔ زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے ، پنجاب نے سب سے پہلے یہ کام کیا۔وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کا شکریہ اداکیا جنہوں نے وفاق پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کی بڑی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے فیصلے کئے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے بغیر رمضان پیکج تیار کیاجائےتاکہ کرپشن اور خراب مال کی شکایات دوبارہ سامنے نہ آئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کئی ماہ پہلے میں نے ہدایت کی تھی کہ یہ معاملہ پہلے کی طرح نہیں چل سکتا۔ گزشتہ رمضان میں بے پناہ شکایات تھی اس لئے اب مائنس یوٹیلیٹی سٹور سکیم لائی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ انسدادپولیو مہم دوبارہ شروع ہو چکی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپور طریقے سے پولیو کے انسداد کے لئے مہم چلائی جارہی ہے ۔ وزیر اعظم نے جمرود میں انسدادپولیو ٹیم پر حملے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز کوئٹہ کے دورے پر تھے۔ قلات میں ایک کارروائی کے دوران 23 خوارج کو جہنم رسید کیاگیا ، خوارج سے لڑتے ہوئے 18 جوان جام شہادت نوش کر گئے ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی، ان کے حوصلے بلند تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ جوانوں کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور غیر متزلزل عزم کی پوری قوم معترف ہے، ملک و قوم کے لئے قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں، افواج پاکستان اور عوام دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے شانہ بشانہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں دہشت گردوں کو چھوڑنے کی فاش غلطی اور فیصلے کا نتیجہ بھگتناپڑ رہا ہے ، افواج پاکستان ، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے جوان جو قربانیاں دے رہے ہیں و ہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔

پچھلی پوسٹ

پوری قوم بدھ کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرے گی: وزیر اعظم

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹ ڈی ویور کوبیلجیئم کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹ ڈی ویور کوبیلجیئم کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹ ڈی ویور کوبیلجیئم کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکبا د

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper