• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی ہے، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مزید مستحکم ہوگی، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 25, 2024
in پاکستان, سعودی عرب
0
عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی ہے، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مزید مستحکم ہوگی، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عطاء اللہ تارڑ

APP02-041024 ISLAMABAD: October 04 - Federal Minister for Information and Broadcasting Attaullah Tarar addressing a press conference. APP/ABB

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان اور بیلاروس کا دفاعی شعبے مثالی تعاون جاری ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، عوام نے انتشار کی سیاست مسترد کر دی ہے، عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ پیر کو یہاں نور خان ایئربیس پر سیاسی و معاشی امور پر اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مثالی شراکت داری اور دوستی کا رشتہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی تین دہائیاں ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے دوست ملک کے صدر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے وزیر خارجہ نے آج وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں نائب وزیراعظم نے انہیں خوش آمدید کہا اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ بزنس ٹو بزنس اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر

اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کا دفاعی شعبے مثالی تعاون جاری ہے، آنے والے دنوں میں زراعت کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ ہوگا، اس کے علاوہ فارماسیوٹیکلز، ٹریکٹر مینوفیکچرنگ، زرعی مشینری اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس ایک دوسرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بیلاروس کے صدر پاکستان آئے تھے، ان کا دورہ بہت سود مند رہا تھا اس کے بعد نواز شریف نے بھی بیلاروس کے کئی دورے کئے۔ آستانہ میں ہونے والی ایس سی او سمٹ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر لوکاشینکو سے ملاقات ہوئی تھی اور بیلاروس کو شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کی پاکستان آمد پر عوام اور حکومت ان کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس دورے کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کر چکی ہے جو اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے، مہنگائی 6.9 فیصد پر آ گئی ہے، پٹرول، آٹا، بجلی گزشتہ سال کی نسبت اس سال سستے ہیں، وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی طرف سے موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو 95 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جس کے باعث بجلی کی قیمتیں کم ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ونٹر پیکیج کا اعلان کیا ہے، سردیوں میں بھی عوام کی سہولت کے لئے بجلی کی قیمتیں مناسب رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جہاں مہنگائی کم ہو رہی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، شرح سود کم ہو کر 15 فیصد پر آ گئی ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 8.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان آئیں، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، برآمدات اور آئی ٹی برآمدات میں اصافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کی طرف سے خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس میں مزید اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ معاہدوں سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے، تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔ یہ پاکستان، معیشت اور عوام کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انتشار کی سیاست رد کر دی ہے، عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان ترقی کرے گا، معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے "انروا” کے مسلسل اور بلا روک ٹوک اقدامات کی حمایت اور اسرائیل کے جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کا بیان

اگلی پوسٹ

بچوں کو اغوا اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی اور آپشن نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بچوں کو اغوا اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی اور آپشن نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

بچوں کو اغوا اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے والوں کیخلاف آپریشن کے سوا کوئی اور آپشن نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper