• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بشری بی بی بتائیں مسجد نبوی میں سیاسی نعرہ لگاناکہاں کا دین ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی کے104ایم پی ایز کہاں ہیں، عظمی بخاری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 24, 2024
in پاکستان, سعودی عرب
0
بشری بی بی بتائیں مسجد نبوی میں سیاسی نعرہ لگاناکہاں کا دین ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی کے104ایم پی ایز کہاں ہیں، عظمی بخاری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 24 نومبر پی ٹی آ ئی کا فائنل کال ، فساد اورمرو، مارو ڈے تھا، بشری بی بی بتائیں مسجد نبوی میں سیاسی نعرہ لگاناکہاں کا دین ہے،پنجاب میں بشری بی بی سمیت پی ٹی آئی کے104ایم پی ایز کہاں ہیں،ان کے آدھے لوگ آج بھی ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج سکون ہے، لوگ ناشتہ اور چھٹی منارہے ہیں، آج وہ دہشتگرد تماشہ لگائیں گے جو خیبرپختونخوا کی سرحد عبور کریں گے،خیبرپختونخوا کے دہشتگرد پنجاب میں غنڈہ گردی کریں گے، ہماری انقلابی باجی بشری قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سوئی ہوئی ہیں، بغاوت کا سرغنہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کرسکتا،جو متعلقہ خاندان ہے، وہ انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتا۔عظمی بخاری نے کہا کہ عام آدمی اور عام شہری ہی انقلاب میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں گے،اس خبر کا انتظار ہے کہ قاسم اور سلمان نے پاکستان کیلئے ٹکٹ کٹا لی،ان کے اپنے بچے سیاسی سرگرمیوں سے دور اور یہ سرکاری ملازمین کو احتجاج میں لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو پیغام کے بعد بشری بی بی کا نمبر ہی بند ہے،بشری بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی، بشری بی بی کو تمام سوالات کے جوابات دینے پڑیں گے، یہ بھی نہیں پتہ کہ علی امین گنڈاپور بھی نکلیں گے یا نہیں، علی امین گنڈا پور نے واپس بھی جلدی جلدی ہی جانا ہوتا ہے۔صوبائی وزیر کا مزیدکہا کہ آج بھی ان کے آدھے لوگ ورک فرام ہوم اور آدھے ورک فرام سٹی کریں گے، ایسا نہ کریں آپ کو اسلام آباد جانا ہے، آپ نے جاکر اڈیالہ جیل کے پھاٹک کھلوانے ہیں، ان کو تکلیف یہ ہے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ کل ایف 10سٹوڈیو اپارٹمنٹس سے تین دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں، وہ جہادی آج کے فتنہ مارچ میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے، مطلوب دہشتگرد گرفتار ہو رہے ہیں جو اس احتجاج میں شرکت کیلئے آئے، لاہور اور پنجاب کے لوگ فتنہ ،فساد کیلئے نہیں نکلیں گے، صرف چند ٹولیاں نکلیں گی ،پھر گلیوں میں بھاگ جائیں گے، انقلاب کو دیکھ کر بھاگتے نہیں ڈٹ جاتے ہیں، یہ پولیس وین کو دور سے دیکھ کر بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے بتی چوک میں آنے کا پروگرام بنایا ہے، ہم بھی انتظار کررہے ہیں ،آپ آئیں بھاگنا مت، کل لاہور لبرٹی چوک بھی کوئی نہیں نکلا، مزہ ہی نہیں آیا، نیکٹا کاکے پی کے کیلئے ایک تھریٹ الرٹ آیا ہے،اب بھی تھریٹ الرٹ ہے کہ ناخوشگوار حالات پیدا ہوسکتے ہیں، اس لیے سکیورٹی کی تیاریاں ہمیں زیادہ کرنی پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، علی امین گنڈاپور ایہاں آکر بیٹھ جائیں گے، پھرپیچھے وزیراعلی خیبرپختونخوا کون ہوگا؟ علی امین گنڈاپور نہ کرم گئے نہ پاراچنار، علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کو بھی سبز باغ دکھائے، ویسے علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ احتجاج نہ کریں، بندے نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی الرٹ کے پیش نظر اقدامات کئے جارہے ہیں، ہم نے ان انقلابیوں کی بھی حفاظت کرنی ہے اور عام پاکستانیوں کی بھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے، یہ ڈی چوک نہیں آسکتے، چند سخت فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے چوائس نہیں، ان کا مقصد ہے کہ ہم نے صرف پاکستان میں آگ لگا کررکھنی ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ ان کو اسلام آباد ڈی چوک پر پہنچانا اپنے ہاتھ کاٹنے کے مترادف ہے، وہاں نے انہوں نے نماز نہیں پڑھنی بلکہ حملے،فساد اور ڈکیتیاں کرنی ہیں، پنجاب کے لوگ ان کے فساد میں شریک نہیں ہونا چاہتے، یہ ان کے احتجاج کی پانچویں کال ہے جو لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے مسترد کردی۔عظمی بخاری نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین کو اپنے ساتھ احتجاج میں شامل کرتے ہیں، پنجاب میں فساد اور تماشہ کرنے کی کوشش کریں گے تاہم ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام فتنہ فساد کی سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ان سے پنجاب میں ایک ہزار بندہ بھی نہیں نکل رہا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی کی رہائی تک دھرنا دیں گے، دراصل انہیں تکلیف صرف اس کی ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

اگلی پوسٹ

سڑکوں کی ابترصورتحال، حادثات میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مودی کے نام نہاد ترقی کے دعوے بے نقاب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

سڑکوں کی ابترصورتحال، حادثات میں اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مودی کے نام نہاد ترقی کے دعوے بے نقاب

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper