• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

یوم آزادی۔۔۔۔ تجدید عہد وفا

تحریر: رحمت خان وردگ‘ مرکزی صدر‘ تحریک استقلال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 13, 2024
in کالمز
0
یوم آزادی۔۔۔۔ تجدید عہد وفا
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کا یوم آزادی پوری قوم سے ملک سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لئے تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم تہیہ کرلیں کہ ہم نے ملک کو نقصان پہنچانے والی قوتوں اور ملک کو انتشار کا شکار کرنے والے لوگوں کے چنگل میں نہیں آنا اور بے لگام سوشل میڈیا کے دور میں ایسے زہریلے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا جس سے ہمارے ملک کے دفاع و خودمختاری کے ضامن ادارے کے خلاف بات ہو یا عسکری اداروں کے خلاف مہم جوئی کا شائبہ تک بھی ہو کیونکہ ملک کے دفاع و خودمختاری کے ضامن ادارے کی وجہ سے ہی ہمارا ملک اپنے سے 4گنا بڑے ازلی دشمن بھارت سے بچا ہوا ہے اور ہماری دلیر و باصلاحیت مسلح افواج کی وجہ سے ہی پاکستان کا دفاع کے شعبے میں دنیا بھر میں نام ہے۔ الحمدللہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر دنیا بھر میں مہم جوئی کرنے والے ممالک کی سازشوں سے اگر بچا ہوا ہے تو اس کا سہرا صرف اور صرف ہماری عسکری قیادت کے سر جاتا ہے جنہوں نے بدترین عالمی حالات میں بھی وطن عزیز پاکستان کو ہر لحاظ سے ناقابل تسخیر بنارکھا ہے اور اندرونی و بیرونی سازشوں اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج سے ملکی عوام کی عقیدت و احترام کا رشتہ مزید مضبوط تر ہوتا چلا جارہا ہے۔
برصغیر پاک و ہند کے وقت مسلمانوں کی حالت زار انتہائی قابل رحم تھی۔ کاروبار‘ تجارت‘ ملازمتوں غرض ہر ہر شعبہ ہائے زندگی پر ہندو چھائے ہوئے تھے اور مسلمانوں کا استحصال کیا جاتا تھا۔ مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے تھے۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانوں میں نہ صرف شعور بیدار کیا بلکہ ان کی قیادت کرکے باہمی اتحاد و یگانگت قائم کرکے علامہ اقبال ؒ کے خواب کو تعبیر دینے کی جدوجہد کی۔ قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی حکمت عملی‘ قابلیت اور محنت کے باعث پاکستان 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ظہور پذیر ہوا۔ مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی لیکن بھارت سے ہجرت کے دوران لاکھوں گھرانے اجڑ گئے اور ہندوؤں و سکھوں نے ظلم کی انتہاء کردی۔ پاکستان کی آزادی کے وقت موجود ہمارے بزرگوں کو ہی آزادی کی اہمیت کا درست اندازہ ہے‘ بعد کی نسل کو شاید اس قدر احساس نہیں کہ آزادی کی کیا قیمت ہوتی ہے۔
اللہ رب العزت نے قائداعظم محمد علی جناح کو زیادہ زندگی نہ دی‘ قیام پاکستان کے 1 سال کے بعد ہی ان کا انتقال ہوگیا اور ملک جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے قبضے میں آگیا۔ پاکستان تو مذہبی آزادی‘ فرقہ واریت سے بالاتر رہ کربرابری کی بنیاد پر مسلمانوں کے لئے الگ ملک کے طورپر بنایا گیا تھا مگر میرے خیال میں آج تک ہم قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں کرسکے جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم انگریزوں سے آزادی کے بعد کالے انگریزوں کے نرغے میں آگئے جنہوں نے ہمیں جمہوریت کے نام پر لوٹا اور آج یہ حالت ہے کہ پاکستان کی عوام کو نہ تو بجلی میسر ہے‘ نہ پینے کا صاف پانی‘ گیس لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی‘ ملاوٹ‘  بھوک‘ بے روزگاری اور دہشت گردی کا شکار ہوکر لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھرنے کو ترجیح دی اور عوام کی خدمت کو پس پشت رکھا۔ پاکستان میں ہائیڈل پاور جنریشن کے اس قدر قدرتی مواقع موجود ہیں کہ ہم اپنی ضرورت سے وافر سستی ترین بجلی پیدا کرسکتے ہیں اور زراعت کے لئے سال بھر کی ضرورت کا میٹھا پانی بھی اسٹور کیا جاسکتا ہے مگر کالے انگریزوں کو حکمرانی ملنے کی وجہ سے ہم نے اپنے قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل نہیں کیا اور قیام پاکستان کے 15 سال بعد فیلڈ مارشل ایوب خان نے منگلا اور تربیلا ڈیم بنائے جو اس وقت اگلے 15 سال کی ضرورت کے مطابق تعمیر کئے گئے تھے مگر بدقسمتی سے ان دو ڈیموں کے بعد ہم نے کوئی اور ڈیم تعمیر نہ کیا۔ آج یہ حالت ہے کہ ملک بھر میں 12-12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کے بل عوام کی استطاعت سے باہر ہیں کیونکہ تھرمل پاور انتہائی مہنگی بجلی ہے جس کا 6گھنٹے کا بل ہی عوام کی استطاعت سے باہر ہے۔
14 اگست ہمارا یوم آزادی ہے اور اس دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم کالے انگریزوں سے نجات حاصل کریں گے اور ملک میں ان لوگوں کو اقتدار میں لائیں گے جو بڑے آبی ذخائر تعمیر کرکے ملک کو سستی بجلی اور وافر پانی دے سکیں جس سے مہنگائی‘ بے روزگاری اور بدامنی میں یقینی طور پر کمی واقع ہوگی کیونکہ سستی بجلی سے زراعت و صنعت میں انقلاب برپا ہوگا۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آنے سے بدامنی میں کمی واقع ہوگی۔ میرے خیال میں اگر کوئی بڑے ڈیموں کی تعمیر کے بغیر یہ دعوٰی کرتا ہے کہ مہنگائی‘ بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ ختم کردے گا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ اس لئے عوام کو چاہئے کہ سیاسی قائدین سے ڈیموں کی تعمیر کے متعلق پالیسی جاری کرنے کا مطالبہ کریں۔
پاکستان کی عوام ایک بار ذہن نشین کرلے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے سیاست و اقتدار تک پہنچنے کی سازش کرنے والی ہر قوت دراصل وطن دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں سیاست کے لئے عوام اور عسکری اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے ملک کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ یہ ملک کو کمزور کرنے کی عالمی سازشوں میں ایندھن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اسی لئے میری تمام ایسی اندرونی قوتوں سے اپیل ہے کہ ملک کی دفاع و سلامتی کے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عوامل فوری طور پر روک کر ایسا کرنے والے لوگوں کا قلع قمع کرنے میں اداروں کا ساتھ دیں تاکہ ملک مشکل دور سے نکل سکے۔ سیاسی قوتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ سیاسی مسائل سیاستدانوں نے باہمی بات چیت سے حل کرنے ہیں اور آئین کے تحت ملک کو چلانے کے لئے جمہوری عمل کو مضبوط کرنا سیاستدانوں کی ذمہ داری ہے۔ اپنی کوتاہیوں کو تسلیم نہ کرکے روایتی سیاست کرنے اور دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے طرز عمل کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ معیشت‘ امن و امان‘ سیاسی استحکام‘ ہائیڈل پاور جنریشن سمیت اہم ترین امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔ ضد‘ انا اور ذاتی اقتدار کی لالچ سے ہٹ کر ملک کی مضبوطی کے لئے کام کرنے کے عہد کا دن ہی یوم آزادی ہے۔

پچھلی پوسٹ

اولمپیئن ارشد ندیم کو 2024 اولمپکس میں انفرادی کیٹیگری میں پہلا سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نمبر بلند کیا ہے۔محمد فیض قدوائی

اگلی پوسٹ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے یوتھ ایمبسیڈر پروگرام کے تحت ڈاﺅ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے یوتھ ایمبسیڈر پروگرام کے تحت ڈاﺅ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے یوتھ ایمبسیڈر پروگرام کے تحت ڈاﺅ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper