• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیلانی کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اشتراک عمل کی دعوت

 حکومت اور سیلانی کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا،ارفع کریم پروجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جو کرنا چاہتی ہے وہ سیلانی ویلفیئر کے تحت پہلے ہی کیا جارہا ہے ،رانا مشہوداحمد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 26, 2024
in پاکستان
0
سیلانی کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں اشتراک عمل کی دعوت
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جو کرنا چاہتی ہے وہ سیلانی ویلفیئر کے تحت پہلے ہی کیا جارہا ہے اس لیے ہم سیلانی کو پی ایم یوتھ پروگرام میں اشتراک عمل کی دعوت دیتے ہیں، ہم نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لیے سیلانی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔ ہیڈ آفس آمد پر سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری،سی ای او مدنی بشیر فاروق ،سی او او محمد غزال اور ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افضل چامڑیہ نے ان کا استقبال کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت چاہتی ہے اور یہ خواب ہمیں سیلانی میں پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ میں سیلانی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور ارفع کریم آئی ٹی پروجیکٹ میں سیلانی کو شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار سے متصل کتب خانہ جو پہلے ہی سیلانی کو مل چکی ہے اس میں بھی آئی ٹی پروگرام میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت تعاون کیا جائے گا۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور سیلانی کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی جو تعلیم اور ہنر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی تربیت بھی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہمیں اپنے بعض پاکستانیوں اور نوجوانوں کے رویہ کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا رہا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے آپ کو وہاں پاکستان کا سفیر ثابت نہیں کیا جس کہ وجہ سے اب دیگر نوجوانوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ سیلانی کا پڑھا ہوا نوجوان جب کسی دوسرے ملک جائے گا تو وہ بہتر سفیر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیلانی جیسے ادارے جب تک موجود ہیں ،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ سیلانی کے بارے میں پہلے صرف سنا تھا ،لیکن اب خود مشاہدہ کرکے یقین نہیں آرہا ہے کہ سیلانی اتنے شعبوں میں فلاحی کام کررہا ہے۔سیلانی نے ڈیلیورکرکے دکھایا ہے اس لیے کامیابی اس کا مقدر بنی ہے۔قبل ازیں انہوں نے سیلانی ماس آئی ٹی کی کلاسز کا دورہ کیا۔نوجوانوں سے سوالات کیے اور ان کی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر ٹرسٹی امجد چامڑیہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی بھی موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

سفیر آمنہ بلوچ کی بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کے ساتھ ورچوئل کھلی کچہری کا انعقاد

اگلی پوسٹ

عظمیٰ بخاری نے جعلی نازیبا ویڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عظمیٰ بخاری نے جعلی نازیبا ویڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

عظمیٰ بخاری نے جعلی نازیبا ویڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper