• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت ، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 8, 2024
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت ، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد دی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر انہیں اور ایران کے برادر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ برادر ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ایران کے نو منتخب صدر کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل 2024 ء میں مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے تاریخی دورے کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر لیے گئے فیصلوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی شراکت داری کی ایک بہترین بنیاد رکھی تھی۔ایران کے نومنتخب صدر پیزشکیان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔یہ ٹیلی فونک گفتگو پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

قومی پالیسی سازی بڑا کام ہے، صنعتی پالیسی اور گورننس کو جدید بنایا جائے، ایس ڈی پی آئی کے مشاورتی اجلاس سے مقررین کا خطاب

اگلی پوسٹ

کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے ،وہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں،صدرآزادکشمیر کا برہان وانی کی برسی کے موقع پر پیغام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے ،وہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں،صدرآزادکشمیر کا برہان وانی کی برسی کے موقع پر پیغام

کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے ،وہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں،صدرآزادکشمیر کا برہان وانی کی برسی کے موقع پر پیغام

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper