• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

مودی کی اس بار بننے والی حکومت کمزور ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے ہی مودی وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں۔مودی کا مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھانا ایک تاریخی سنگ میل ہے اور اس تقریب کیلئے متعدد ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھیجے گئے تھے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 11, 2024
in انڈیا
0
مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ( نمائندہ خصوصی )بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نریندرا مودی کے ساتھ کئی وزراء نے بھی اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلسل تیسری بار مرکز میں حکومت بنائی ہے، لیکن اس بار مخالف اتحاد ”انڈیا“ کی جانب سے سخت مقابلے کے باعث اسے حکومت بنانے کیلئے اتحادیوں کا سہارا لینا پڑا ہے۔نریندرا مودی وزیراعظم تو بن گئے ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کی اس بار بننے والی حکومت کمزور ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے ہی مودی وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں۔مودی کا مسلسل تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھانا ایک تاریخی سنگ میل ہے اور اس تقریب کیلئے متعدد ممالک کے سربراہان مملکت کو دعوت نامے بھیجے گئے، لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر میوزو، افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف، بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ماریشس کے وزیر اعظم جگناوتھ، نیپال کے وزیراعظم پشپا کمل دہل پراچندا اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ اس تقریب میں شرکت کے لیے راضی ہوئے۔جبکہ امریکا سمیت خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے سربراہان مملکت نے شرکت سے معذرت کرلی۔کینیڈا سے پہلے ہی بھارت کے سفارتی تعلقات منقطع ہیں جبکہ روس اور چین نے بھی تقریب میں شرکت پر خاموشی اختیار کی۔دو روز قبل بی جے پی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی جانب سے نریندرا مودی کو باضابطہ طور پر تیسری بار وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا، اجلاس میں نریندرا مودی کو متفقہ طور پر این ڈی اے اور بی جے پی کا لیڈر منتخب کیا گیا، مودی کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا لیڈر بھی منتخب کیا گیا، جس کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے مودی کو حکومت سازی کی دعوت دی۔مودی کی نئی حکومت کا قیام بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں جنتا دل (یونائیٹڈ) اور چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت تیلگو دیشم پارٹی کی حمایت پر منحصر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی اتحادی جماعتیں، خاص طور پر تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل (یونائیٹڈ) ایوان زیریں میں اسپیکر کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، جبکہ بی جے پی 4 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھے گی جن میں وزارت خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ شامل ہیں۔تاہم نریندر مودی کی پارٹی نے یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ اتحادی ارکان کو ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا رعایتیں دی گئی ہیں لیکن کئی بڑی جماعتوںکو اہم وزارتوں کے قلمدان دئے جانے کا امکان ہے

پچھلی پوسٹ

سٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان، شرح سود موجودہ 22 فیصد کی سطح سے کم کرکے 20.5 فیصد کر دی

اگلی پوسٹ

پاکستانی طلبا گندم کی نئی اقسام کاشت کرنے کے منتظر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستانی طلبا گندم کی نئی اقسام کاشت کرنے کے منتظر

پاکستانی طلبا گندم کی نئی اقسام کاشت کرنے کے منتظر

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper