اسلام آباد( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق، ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانگی سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کو یومیہ 115 امریکی ڈالر کے ڈیلی الاؤنس کے چیکس جاری کر دیے گئے۔پی ایس بی حکام کے مطابق یہ اقدام کھلاڑیوں کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی
کے لیے کیا گیا ہے تاکہ قومی ٹیم بین الاقوامی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ قومی ٹیم جلد آسٹریلیا میں ہونے والے پرو لیگ مرحلے میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، جہاں اسے عالمی معیار کی ٹیموں کے خلاف مقابلہ درپیش ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بروقت سہولیات کی فراہمی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ٹیم ملک کا نام روشن کرے گی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 2 فروری کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی۔ پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے میچوں کا شیڈول درج ذیل ہے:10 فروری: بمقابلہ آسٹریلیا11 فروری: بمقابلہ جرمنی13 فروری: بمقابلہ آسٹریلیا (دوسرا میچ)14 فروری: بمقابلہ جرمنی (دوسرا میچ) ہوگا

