• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

فخر زمان کی طوفانی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 1, 2026
in پاکستان
0
فخر زمان کی طوفانی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(اسپورٹس رپورٹر):پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری، سعد بیگ اور عرفات منہاس کی برق رفتار نصف سنچریوں کی بدولت سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل جیت لیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا مشکل ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 48.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔پاکستان کی جانب سے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے دباؤ کے لمحات میں غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 127 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان نے تقریباً تین سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی جبکہ یہ ان کے کیریئر کی 12ویں ون ڈے سنچری تھی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 14 رنز پر معاذ صداقت اور بابر اعظم پویلین واپس لوٹ گئے تاہم اس مشکل صورتحال میں فخر زمان اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 149 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سعد بیگ نے 75 گیندوں پر 74 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے شامل تھے۔ ان کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کو دوبارہ مقابلے میں مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔سعد بیگ کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان نے سلمان علی آغا کے ساتھ اہم شراکت قائم کی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ سلمان علی آغا 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم فخر زمان کی دلکش اننگز نے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔بعد ازاں نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس اور حسن نواز نے ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 94 رنز کی فیصلہ کن شراکت قائم کی۔ عرفات منہاس نے محض 31 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے جبکہ حسن نواز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔اختتامی لمحات میں چند وکٹیں گرنے کے باوجود کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے 49ویں اوور کی تیسری گیند پر دلشان مدوشنکا کو شاندار چھکا رسید کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 63 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیٹھا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونیتھ ویلالاگے اور مہیش تھیکشانا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔سری لنکا کی اننگز کے ہیرو کامندو مینڈس رہے، جنہوں نے 128 گیندوں پر 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔پون رتھنائیکے نے 65 گیندوں پر 77 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اویشکا فرنینڈو نے 38 رنز اسکور کیے۔ کامندو مینڈس اور پون رتھنائیکے کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 146 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس فائنل میں فخر زمان نے نہ صرف اپنی سنچری کا طویل انتظار ختم کیا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں 4 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ انہوں نے یہ اعزاز صرف 96 اننگز میں حاصل کیا اور ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے ساتھ تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے۔فخر زمان کی آخری ون ڈے سنچری 2023 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلورو میں آئی تھی، جہاں انہوں نے ناقابلِ شکست 126 رنز بنا کر پاکستان کو بارش سے متاثرہ مقابلے میں یادگار فتح دلائی تھی۔ اس کے بعد وہ 15 ون ڈے اننگز میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے لیکن فائنل جیسے اہم مقابلے میں ان کے بلے نے ایک مرتبہ پھر رنز کے انبار لگا دیے۔یہ کامیابی پاکستان کے لیے اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ ٹیم نے 2008 کے بعد سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل جیتا ہے۔ فخر زمان کی فیصلہ کن سنچری، نوجوان کھلاڑیوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور ٹیم کی مجموعی جدوجہد نے پاکستان کو ایک یادگار فتح سے ہمکنار کر دیا۔

Previous Post

مبارک ہو پاکستان !وزیراعظم شہباز شریف کی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح پر قوم کو مبارکباد

Next Post

فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنلز میں دو سنچریاں بنا کر سعیدانور کے ہم پلہ ہو گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنلز میں دو سنچریاں بنا کر سعیدانور کے ہم پلہ ہو گئے

فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنلز میں دو سنچریاں بنا کر سعیدانور کے ہم پلہ ہو گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper