قصور(نمائندہ خصوصی):پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے بلااشتعال اور بلاجواز فائرنگ کے نتیجے میں دو نہتے پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ قصور بارڈر کے قریب پیش آیا جہاں لدھڑ گائوں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے بڑھے ہی تھے کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے بغیر کسی انتباہ یا وارننگ کے انہیں سیدھی فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی شناخت عظمت رسول ولد عطاء اللہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق لدھڑ کی جٹاں والی حویلی سے تھا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ تینوں افراد مکمل طور پر غیر مسلح تھے اور ان میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس (سرحدی باڑ) عبور کرنے کی قطعاً کوئی کوشش نہیں کی
تھی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی اور فالس فلیگ آپریشنز کی روش برقرار رکھتے ہوئے نہتے اور معصو م دیہاتیوں کو درانداز قرار دے کر اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نہتے اور پرامن شہریوں پر براہ راست فائرنگ کا یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین طے شدہ سرحدی معاہدوں اور معیاری طریقہ کار کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کا سختی سے نوٹس لیا جا رہا ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF) کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ میں لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو BSF فورسز نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،تینوں نہتے تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق جابحق ہونیوالوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی فالس فلیگ آپریشن کی روش کو زندہ رکھتے ہوئے معصوم شہریوں کو در انداز قرار دے دیا تینوں افراد میں سے کسی نے بھی بارڈر فینس عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا واقع بارڈر معائدہ اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔زرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے قصور کے قریب پاک-بھارت سرحدی علاقے میں فائرنگ کردی، جس سے دو پاکستانی شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے
مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد(قصور) کے قریب تین پاکستانی شہریوں پر مبینہ طور پر فائرنگ کی، فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ہوگئےسیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لدھڑ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین مقامی پاکستانی شہری بارڈر پلر سے چند قدم آگے ہی بڑھے تو بی ایس ایف نے انہیں بغیر وارننگ ٹارگٹ کیا، بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا اور تینوں شہری نہتے تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ کا تعلق لدھڑ کے علاقے جٹاں والی حویلی سے ہے۔

