• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 24, 2026
in پاکستان, کھیل
0
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور ، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوپن ہیگن۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور ڈنمارک نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور کوپن ہیگن میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) سفیر عائشہ علی نے کی جبکہ ڈنمارک کی جانب سے تجارت و سرمایہ کاری کی اسٹیٹ سیکرٹری سفیر سوزین ہائلڈلُنڈ نے وفد کی سربراہی کی۔مذاکرات کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی، توانائی کے شعبے میں تعاون، عوامی روابط، قونصلر امور اور کثیرالجہتی تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانے اور ڈنمارک کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی زور دیا گیا۔سرمایہ کاری کے لیے قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، لاجسٹکس، بندرگاہوں کی سہولیات، کان کنی و معدنیات، ماہی گیری اور پائیدار مینوفیکچرنگ کے شعبوں کو اہم قرار دیا گیا۔پاکستان نے گرین فریم ورک انگیجمنٹ معاہدے اور اسٹریٹجک سیکٹر کوآپریشن کے تحت ڈنمارک کے مسلسل تعاون کو سراہا، جس میں فیصل آباد کا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی شامل ہے۔دونوں ممالک نے عوامی روابط کو آسان بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں ویزا اور قونصلر امور، پیشہ ور افراد اور کاروباری شخصیات کی آمدورفت اور براہ راست پروازوں کے ذریعے فضائی رابطوں کا فروغ شامل ہے۔کثیرالجہتی تعاون کے حوالے سے دونوں فریقوں نے 2025-26 کی مدت کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیک وقت رکن کی حیثیت سے اپنے قریبی رابطوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ روابط کی رفتار برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا اگلا دور باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Previous Post

پی ٹی آئی کی خواہشات پر مبنی مطالبات منوانےکیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوششوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ، طلال چوہدری

Next Post

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper