• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”میرا پیارا“پراجیکٹ دنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ پنجاب کے پراجیکٹس کی بدولت پاکستان ڈبلیو ایس آئی ایس کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی(ڈبلیو ایس آئی ایس)پرائز 2026 میں اعزاز ملنے پر ”میرا پیارا“پراجیکٹ ٹیم کو شاباش عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت WSIS پرائزز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے دو پروگرام کا شامل کیا جانا اعزاز ہے: مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 3, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژنری اقدامات کی بدولت پاکستان کے دو پراجیکٹس کواقوام متحدہ کی ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی نے ٹاپ لسٹ میں شامل کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی”میرا پیارا“پراجیکٹ کودنیا کے ٹاپ فائیو میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب کاورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی دنیا بھر کے ٹاپ 20 پراجیکٹس میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”میرا پیارا“ پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈبلیو ایس آئی ایس کی طرف سے گلوبل چیمپئن قرار دیئے جانے پر شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی خدمات کے معتبر فورم اقوام متحدہ کے تحت(WSIS) پرائزز ڈیجیٹل گورننس پر پنجاب کے دو پروگرام کا شامل کیا جانا اعزاز ہے۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی ”میرا پیارا“نے 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے کیس کی مثال قائم کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ”میرا پیارا“ پراجیکٹ کے تحت 54 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کے لئے مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔ ”میرا پنجاب“سے بچوں کے استحصال آن لائن ہراسگی اور دیگر معاملات میں معاونت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ”میرا پنجاب“ کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیکنالوجی پر مبنی پبلک سروسز کی عالمی سطح پر اعتراف کا ثبوت ہے۔ گمشدہ افراد کے لئے میرا پیارا ایپ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص نمایاں ہوا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے پراجیکٹس کی بدولت پاکستان ڈبلیو ایس آئی ایس کیٹیگری میں دو شارٹ لسٹ شدہ پراجیکٹس کے ساتھ دنیا کا واحد ملک بن گیا۔ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی (VCCS) کے ذریعے بچوں سے متعلق 1 لاکھ 45 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بدولت 77 ہزار سے زائد گمشدہ بچے بازیاب کرایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت حکومت نے 3 ہزار اسپیشل (معذور) بچوں کو بھی تلاش کر کے خاندانوں سے ملوایا۔ڈبلیو ایس آئی ایس کی رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے 54 ہزار سے زائد کیسز پرکارروائی کی گئی۔ 77 ہزار سے زائد بچے خاندانوں سے ملوائے گئے جن میں تین ہزار اسپیشل بچے بھی شامل ہیں۔ مربوط ڈیجیٹل رسپانس کے ذریعے بدسلوکی، آن لائن استحصال اور کمزور بچوں کے تحفظ کے ہزاروں کیسز حل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک مختلف کیٹیگریز کے کل 1,45,772 کیسز رپورٹ، ریکارڈ 1,36,157کیسز کو کامیابی سے حل کر لیا گیا۔ رپورٹ ہونے والے مقدمات میں سے مجموعی طور پر 26,274 ایف آئی آرز رجسٹرڈ جبکہ 7,081 چالان عدالتوں میں جمع کروا دیے گئے۔ گمشدہ اور اغوا ہونے والے 54,741بچوں میں سے 53,811بچوں کو کامیابی سے تلاش کر کے اہلخانہ سے ملا یاگیا۔ریسکیو ٹیموں کی کارروائی کے نتیجے میں 22,989بچے ملے،جن میں سے 21,178کو فوری طور پر خاندانوں کے حوالے کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت سسٹم میں 930بچے لاپتہ اور1,811بچے تاحال غیر شناخت شدہ ہیں جن کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ جاری ہے۔ بچوں پر تشدد اور بدسلوکی کے 15,447 کیسز رپورٹ ہوئے، جن پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 5,075ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ چائلڈ بدسلوکی کیسز میں اب تک 3,830 ملزمان کو گرفتار کر کے 4,168مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ بچوں کے خلاف آن لائن اور ڈیجیٹل بد سلوکی کے 191کیسز سامنے آئے، جن پر 14 ایف آئی آرز درج اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی افراد (Differently Abled) کے مجموعی طور پر 4,377کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2,984افراد کو بازیاب کرا کے خاندانوں سے ملایا گیا۔ خصوصی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے اب تک 646ایف آئی آرز درج کیں۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو (CPB) میں 251اور دارالامان میں 14 متاثرہ افراد کو فوری پناہ اور حکومتی سرپرستی فراہم کی گئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

نواز شریف کا گلگت میں عوامی اجتماع سے خطاب،ترقیاتی منصوبوں کی عدم تکمیل کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر عائد

اگلی پوسٹ

ثبین سیف کے گھر ادب، موسیقی اور دوستی کا جشن۔۔

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ثبین سیف کے گھر ادب، موسیقی اور دوستی کا جشن۔۔

ثبین سیف کے گھر ادب، موسیقی اور دوستی کا جشن۔۔

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper