• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک چین دوستی پاکستان کا مضبوط ترین قومی اتفاقِ رائے ہے،احسن اقبال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 24, 2026
in پاکستان, چین
0
پاک چین دوستی پاکستان کا مضبوط ترین قومی اتفاقِ رائے ہے،احسن اقبال
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی پاکستان کے اندر ایک مضبوط اور غیر معمولی قومی اتفاقِ رائے کی حیثیت رکھتی ہے جس کی حمایت تمام سیاسی جماعتیں مکمل یکجہتی کے ساتھ کرتی ہیں۔انہوں نے یہ بات اتوار کوپاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ “چائنا پاکستان پولیٹیکل پارٹیز فورم” اور “سی پیک پولیٹیکل پارٹیز کنسلٹیشن میکنزم” کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔احسن اقبال نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ (آئی ڈی سی پی سی) کا فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے باہمی اعتماد، مکالمے اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو فروغ دینے میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اندرونی سیاسی معاملات پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن پاک چین دوستی کے معاملے پر تمام جماعتیں مکمل ہم آہنگی، احترام اور مشترکہ وژن کے ساتھ متحد ہیں۔ یہ اس بات کا مظہر ہے کہ چین کو پاکستان کی سیاسی اور عوامی سطح پر غیر معمولی خیرسگالی حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور IDCPC کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، کیونکہ اس تعلق نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد، پالیسی مکالمے اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پیک کی حمایت اس منصوبے کی کامیابی اور تسلسل کی بڑی وجہ ہے، جس سے چین کو یہ اعتماد حاصل ہوتا ہے کہ پاکستان کا عزم سیاسی تبدیلیوں اور حکومتوں کے بدلنے سے بالاتر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان “نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل پاک چین معاشرے” کے قیام کے ایکشن پلان پر دستخط دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی اسٹریٹجک سطح پر لے گئے ہیں۔انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کا یہ قول بھی دہرایا،بین الاقوامی حالات جیسے بھی بدلیں، چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ عزم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوستی کو مزید مستحکم بناتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ اور پاک چین دوستی کی روشن علامت ہے، جس نے پاکستان کے معاشی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو توانائی کے شدید بحران سے نکالنے، شاہراہوں اور موٹرویز کے ذریعے جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے، گوادر کو علاقائی رابطوں کے مرکز کے طور پر ابھارنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں تاریخی کردار ادا کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ اب سی پیک 2.0 کے تحت تعاون کا نیا دور شروع ہو رہا ہے جس میں صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، جدت، زرعی جدیدکاری، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی فلاح پر توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی پیک 2.0 کے تحت تعاون کو “پانچ اقتصادی راہداریوں” کے فریم ورک کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے، جن میں گروتھ کوریڈور، لائیولی ہُڈ کوریڈور،انوویشن کوریڈور، گرین کوریڈور اور اوپن اینڈ اِنکلوسیو ریجنل ڈویلپمنٹ کوریڈور شامل ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ان اقتصادی راہداریوں کو مضبوط سیاسی بنیاد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور IDCPC کے درمیان “پانچ سیاسی راہداریوں” کا قیام ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی راہداریاں اسٹریٹجک ہم آہنگی، پالیسی تسلسل، قیادت کے تبادلوں اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی پلیٹ فارم فراہم کریں گی۔انہوں نے پانچ مجوزہ سیاسی راہداریوں کی تفصیلات بھی پیش کیں، جن میں سیاسی مکالمہ اور اسٹریٹجک رابطہ راہداری،ترقی اور گورننس نالج راہداری، نوجوان، جدت اور مستقبل کی قیادت کی راہداری،عوامی اور ثقافتی روابط کی راہداری اور امن، استحکام اور علاقائی تعاون کی راہداری شامل ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ چین کی ترقی کا سفر پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں چین نے 80 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا، دنیا کی دوسری بڑی معیشت بناجبکہ ٹیکنالوجی، صنعت،انفراسٹرکچر اور انسانی ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ چین کا تجربہ وژنری قیادت، طویل المدتی منصوبہ بندی، سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی نظام اور پالیسی کے تسلسل کی اہمیت کو ثابت کرتا ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاک چین دوستی کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، مصنوعی ذہانت، تحقیق، ٹیکنالوجی اور نوجوان قیادت کے تبادلوں کو مزید فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تمام جاری اور مستقبل کے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے گی اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔اپنے خطاب کے اختتام پر احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین دوستی وقتی مفادات نہیں بلکہ باہمی اعتماد، اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے وژن پر قائم ہے۔انہوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے اشعار جو 1935 میں لکھے بھی پڑھے:“گراں خواب چینی سنبھلنے لگے ہمالہ کے چشمے اُبلنے لگے”انہوں نے کہا کہ یہ اشعار ایشیا کی بیداری، چین کے عروج اور خطے میں نئی توانائیوں کی علامت ہیں اور آج سی پیک اور مشترکہ مستقبل کے پاک چین وژن کے ذریعے یہ خواب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔وفاقی وزیر نے چین کی قیادت اور عوام کا پاکستان کے لیے مستقل حمایت، گرمجوش میزبانی اور لازوال دوستی پر شکریہ ادا کیا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہانگژو میں مختلف اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی سمیت بزنس ٹو بزنس تعاون کی اہمیت پر زور

اگلی پوسٹ

صدر مملکت کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت، دشمن عناصر عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدر مملکت کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت، دشمن عناصر عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری

صدر مملکت کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت، دشمن عناصر عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper