لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیاپولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیاپولیس نے بتایا کہ ڈکیتی کی اطلاع دینے والا ہی
ماسٹرمائنڈ نکلا جس پر مرکزی ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے سونا اور نقدی برآمد کرلیا گیا ہےپولیس نے مزید بتایا کہ ملزم پراپرٹی ڈیلر ہے ملزم نے اپنا نقصان پورا کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ملزم نے دفتر کے ملازمین کو واردات کیلئے گھر کی چابی دی تھی
