• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home کھیل

پی ایس ایل گیارہ،حیدرآبادکنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

حیدرآبادکنگز مین نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور کی دوسری گیند پرمحض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،معاذ صداقت اور عثمان خان نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں، دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کوفتح دلوائی،

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 29, 2026
in کھیل
0
پی ایس ایل گیارہ،حیدرآبادکنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگز مین نے آل رائونڈر کارکردگی کی بدولت ملتان سلطانز کو ایلیمنیٹر ون میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔ بدھ کی شب قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلمینیٹر 1میں کنگز مین نے سلطانز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، سلطانز کا آغاز مایوس کن رہا جب محمد علی نے اسٹیون سمتھ کو 13کے سکور پر آئوٹ کر کے پویلین بھیج دیا،کپتان ایشٹن ٹرنر 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئےتو سلطانز کی آدھی ٹیم 52 رنز پر ڈھیر ہو چکی تھی۔ اس مشکل صورتحال میں شان مسعود نے مزاحمت دکھائی اور 46 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا دیا، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد نواز نے 19 رنز بنا کر ان کا ساتھ دینے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، عاکف جاوید اور حنین شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں حیدرآبادکنگز مین نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور کی دوسری گیند پرمحض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،معاذ صداقت اور عثمان خان نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں، دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت جوڑ کر ٹیم کوفتح دلوائی، دونوں بیٹرز نے 64،64 رنز کی اننگز کھیلیں،صائم ایوب 15 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل گیارہ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا۔

مزید خبریں
پی ایس ایل گیارہ،حیدرآبادکنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
پچھلی پوسٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز، جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات

اگلی پوسٹ

کراچی:آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی:آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

کراچی:آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پہننے لگیں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper