• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ پولیس کو مضبوط بنانے کا عزم، فوڈ الاؤنس 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 14, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ پولیس کو مضبوط بنانے کا عزم، فوڈ الاؤنس 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی۔ ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج (ایس ایچ پی ٹی سی) کی 31ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پولیس کو پیشہ ورانہ تربیت اور فلاحی اقدامات کے ذریعے مضبوط بنانے کے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہفتہ کے روز سعیدآباد، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد رینج سے تعلق رکھنے والے 978 نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو باضابطہ طور پر سندھ پولیس میں شامل کیا گیا۔وزیر اعلی کی آمد پر انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی آزاد خان، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریننگ اقبال ڈار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریننگ فیض اللہ کوریجو اور دیگر سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔تقریب میں باضابطہ مارچ پاسٹ، سلامی اور نئے تربیت یافتہ اہلکاروں سے حلف لیا گیا۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج ساجد امیر سدو زئی نے استقبالیہ خطاب کیا جبکہ انسپکٹر جنرل سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فورس کے پیشہ ورانہ کردار، مشن اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور وزیر اعلیٰ کی مسلسل معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے 879 نئے پاس آئوٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں قوم کا فخر اور شہریوں کے جان و مال کے محافظ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام، سول سوسائٹی اور حکومت کو سندھ پولیس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور قانون کی عملداری فورس کی بنیادی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر قانون نافذ کرنے سے عوام کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق ضرورت پر مبنی تربیت پولیس کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے اور سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب شہروں میں بار بار دھماکے ہوتے تھے اور بدامنی عام تھی تاہم سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کے باعث دہشت گردی کا بڑی حد تک خاتمہ کیا جا چکا ہے تاہم علاقائی خطرات کے باعث مسلسل چوکنا رہنا ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے حالیہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پولیس نے ڈاکوئوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور شہری علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت پولیسنگ کی بنیاد ہے اور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تربیتی اداروں کو عالمی معیار کے مراکز بنانے کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ایک اہم فلاحی اقدام کے طور پر وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کے ماہانہ فوڈ الانس میں اضافہ کر کے اسے 10 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے شامل ہونے والے اہلکار دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے اور سندھ پولیس کی ساکھ کو برقرار رکھیں گے۔انسپکٹر جنرل پولیس جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارغ التحصیل اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ طاقت کا حقیقی حسن اس کے منصفانہ استعمال میں ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو عوامی خدمت اور غیر جانبداری کو ترجیح دینے کی تلقین کی۔تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ بھٹائی میس ہال کا افتتاح بھی کیا، جس میں 300 تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کی گنجائش ہے۔ مزید سہولیات میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین اہلکاروں کے لیے 10 ایکڑ پر مشتمل نیا پی ٹی گرائونڈ اور جوگنگ ٹریک بھی شامل ہے۔پرنسپل شہید حیات پولیس ٹریننگ کالج ساجد امیر سدو زئی نے بتایا کہ 1984 میں قیام کے بعد سے یہ ادارہ مختلف قومی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے 94 ہزار سے زائد افسران کو تربیت فراہم کر چکا ہے۔پرنسپل نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو جدید تفتیشی طریقوں، ٹیکنالوجی کے استعمال اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی سخت تربیت دی گئی تاکہ وہ موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے موثر طور پر نمٹ سکیں۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جنرل سلامی پیش کی گئی اور نئے افسران نے روایتی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازسرنوتعمیرشدہ مین رن وے 07L/25R کا افتتاح

اگلی پوسٹ

ایپسٹین فائلز حصہ سوم و آخر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایپسٹین فائلز حصہ سوم و   آخر

ایپسٹین فائلز حصہ سوم و آخر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper