اسلام آباد:( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا
کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، اس سلسلے میں تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، مطالبات ہم کل دھرنے میں رکھیں گے، ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔
