اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیاترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ان ممالک کے ساتھ mutual legal assistance treaty کرے جن کی سوشل میڈیا اپلی کیشن پاکستان میں استعمال ہوتی ہیںسینیٹ میں کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکا یا لڑکی کا
میڈیکل نہ دینے پر ایک سال تک سزا اور جرمانہ ہوگاریپ متاثرہ کو فوری ابتدائی طبی امداد نہ دینے پر نجی یا سرکاری اسپتال پر بھی سزا ہوگی اور نجی اسپتال ریپ متاثرہ کو24گھنٹے کے اندر اندر سرکاری اسپتال بھیجنے کا پابند ہوگاسینیٹ میں انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل بھی منظور کیاگیا جس میں بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے اور جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے
