اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور امتیاز کی عیادت کی۔ سپاہی عدنان اور امتیاز فتنہ الخوارج
کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے بارے استفسار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
