• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجاب کی طرف سے بلوچستان کو 10 ارب کے جدید سیفٹی وسکیورٹی آلات، فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلوچستان کا حق ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 11, 2026
in پاکستان
0
پنجاب کی طرف سے بلوچستان کو 10 ارب کے جدید سیفٹی وسکیورٹی آلات، فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلوچستان کا حق ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور۔( نمائندہ خصوصی):پنجاب کی طرف سے د ہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بلوچستان کو 10 ارب روپے کے47 اقسام کے جدید ترین سیفٹی اور سکیورٹی آلات فراہم کردیئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ کیا اورایف سی ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے افسران اور جوانوں کو پنجاب کے طرف سے سلام پیش کیا اورکہا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ آنا میرے لئے اعزازسے کم نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی ایف سی ہیڈکوارٹر مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بھی بلوچستان کے لوگوں کو سلام کرنے کا کہا، وہ بلوچستان سے بہت پیار کرتے ہیں،بلوچستان تنہا نہیں پنجاب ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،ایف سی بلوچستان کو کیپسٹی بلڈنگ بڑھانے کیلئے فنڈز مہیا کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فنڈز مہیا کرنے کوئی احسان یا فیور نہیں بلکہ بلوچستان کا حق ہے۔ایف سی کے جوان ملک و قوم کیلئے لڑتے ہیں، ان کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایف سی ہیڈکوارٹر میں شہدا کی لسٹ دیکھی، ایک ہزار سے زائد شہدا کی تعداد درج تھی،بلوچستان میں شہید ہونیوالے ایف سی نوجوان کے گھر خراج تحسین پیش کرنے گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گھر میں شہید کیپٹن محمدعلی قریشی کے ایف سی کی وردی، ٹوپی اور میڈلز سجے تھے، ملک کیلئے قربانی دینے والے شہدا کی مائوں کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ایف سی کے جوان ملک کیلئے قربانیاں پیش کررہے ہیں، سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں، سکیورٹی فورسز میں خواتین کا آناخوش آئندہ ہے،ہم ففتھ جنریشن وار کا سامنا کررہے ہیں جس کامضبوطی کیساتھ مقابلہ کرنا ہے،مضبوط موقف اور ٹھوس انداز سے منفی بیانیہ کو رد کرنا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تمام فورسز دشمنوں کو قلع قمع کررہی ہیں، پاکستان نے بھارت جیسے بڑے دشمن کو دھول چٹائی،دشمن اپنے بیانیے کے ذریعے ہماری صفوں میں داڑیں ڈالنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سفید کو سفید اور سیاہ کو سیاہ کہنا چاہیے، ہم مضبوط ہیں تو ہمارا بد ترین دشمن بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، بلوچستان میں امن وامان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، دشمن ہمارے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے۔ ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والا ملک و قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے، مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوانوں کو والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، بلوچستان میں امن وامان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے،بلوچستان میں سکیورٹی کیلئے ایف سی کی استعدادکار کو بڑھانا ضروری ہے، ایف سی بلوچستان کیلئے10 ارب روپے کی معاونت کررہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ہر شعبہ میں خواتین اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں،پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے تمام فورسز کی استعداد کار میں اضافہ کیا، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پنجاب میں سی سی ٹی وی کے ذریعے ہر گلی محلے اور شاہرائوں کی نگرانی کی جارہی ہے،ہماری عبادت گاہوں کی نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اسلام آباد میں عبادت گاہ پر حملہ کرنیوالے ملک دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں کا خاتمہ مضبوط و ابہام سے پاک اقدامات کریں گے، ماضی میں دہشت گردوں کو لاکر پاکستان میں بسایا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں دھنگا فساد، جلائو گھیرائو اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا، مخصوص ٹولوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے کتاب لیکر پٹرول بم تھما دیئے، اپنے ملک اور ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے،بلوچستان کے نوجوان و خواتین انتہا پسندوں کے آلہ کار نہ بنیں اور صوبے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں۔

پچھلی پوسٹ

ترکیہ کےاعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی سیکرٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات سے پاکستان ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی، شاہد اقبال بلوچ

اگلی پوسٹ

فلوریڈا میں 2026 کی پہلی سزائے موت پر عمل درآمد، قتل کے 64 سالہ مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
فلوریڈا میں 2026 کی پہلی سزائے موت پر عمل درآمد، قتل کے 64 سالہ مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا

فلوریڈا میں 2026 کی پہلی سزائے موت پر عمل درآمد، قتل کے 64 سالہ مجرم کو زہریلا انجکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper