• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران وجوانوں کے لواحقین سے ملاقات، تعزیت وہمدردی کااظہار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ بلوچستان کا دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران وجوانوں کے لواحقین سے ملاقات، تعزیت وہمدردی کااظہار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوئٹہ۔ ( نمائندہ خصوصی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 31 جنوری کو کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید پولیس جوانوں کے بچوں سے خصوصی ملاقات کی، انہیں پیار و شفقت دی اور کہا کہ یہ بچے صرف ایک خاندان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا روشن مستقبل اور امید ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی کفالت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مروجہ معاوضہ پالیسی کے تحت پولیس شہداء کے لواحقین کی فوری مالی معاونت سمیت دو دو سرکاری ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، ان میں سے ایک ملازمت محکمہ پولیس میں جبکہ دوسری کسی دوسرے سرکاری محکمے میں دی جائے گی۔ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ تمام تعیناتی آرڈرز ایک ہفتے کے اندر جاری کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم سے متعلق تمام تر اخراجات حکومت برداشت کرے گی تاکہ وہ بلا خوف و فکر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔انہوں نے شہید اے ایس آئی محمود الرحمن کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سریاب تھانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو گھر کی تعمیر اور دیگر ضروریات کے لیے پچپن لاکھ روپے فراہم کئے جاررہے ہیں جبکہ ان کی بہبود کے لیے حسب ضرورت دیگر ممکنہ وسائل بھی مہیا کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام شہداء کے خون کے قرض دار ہیں ہم اپنے شہداء کے لواحقین اور غازیوں کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں، بالخصوص ہندوستان کے ایماء پر دہشت گرد عناصر کے ذریعے پاکستان اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاہم ایسی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جو مقدس خون اس دھرتی پر بہایا گیا ہے اس کا حساب لیا جائے گا اور قوم و ریاست کے دشمنوں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ، میر ظہور بلیدی، حاجی علی مدد جتک، مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کامیاب بسنت فیسٹیول پر اظہار تشکر،انتظامیہ،پولیس سمیت15ڈیپارٹمنٹ کو شاباش

اگلی پوسٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، عطاء اللہ تارڑ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، عطاء اللہ تارڑ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper