• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کمبوڈین وزیرِ تجارت چام نِمول کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان ،وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررانااحسان افضل اور صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 9, 2026
in پاکستان
0
کمبوڈین وزیرِ تجارت چام نِمول کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان ،وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررانااحسان افضل اور صدر ایف پی سی سی آئی سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):پاکستان کے سرکاری دورے پر آئی کمبوڈین وزیرِ تجارت چام نِمول نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریذیڈنٹ آفس کا دورہ کیا، انہوں نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چیئرمین کپیٹل آفس کریم عزیز ملک، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین، سینئر بزنس لیڈر احمد چنائے سمیت دیگر کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ملاقات میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ چند سال قبل ملکی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا تھا، مہنگائی 38 فیصد سے زائد اور شرح سود 22 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں معیشت استحکام کے بعد ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں اور عالمی ادارے بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کو قریب لانے اور بی ٹو بی روابط کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے کمبوڈین وزیرِ تجارت کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو استحکام کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے باعث آج پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں اور شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق پیداواری لاگت میں کمی، سرمایہ کاروں کو سہولت دینا اور برآمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کمبوڈین وزیرِ تجارت چام نِمول نے کہا کہ کمبوڈیا کی پاکستان سے درآمدات کا بڑا حصہ فارماسیوٹیکل مصنوعات پر مشتمل ہے، تاہم دیگر شعبوں میں بھی باہمی تجارتی حجم بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمبوڈین حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکس فری اور منافع بخش سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کر رہی ہے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو کمبوڈیا میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملکی معاشی ترقی کے لیے دیرپا اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں پاکستان میں اہم بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد اور عالمی رہنماؤں کے دورے حکومتی ویژن کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈین وزیرِ تجارت کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ عاطف اکرام شیخ نے آئی ٹی، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش پر زور دیتے ہوئے بزنس کمیونٹیز کے درمیان بی ٹو بی روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل حسین نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کو ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف کی ملاقات دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،

اگلی پوسٹ

شہید افضل گرو کو متنازع اور یکطرفہ ٹرائل کے بعد پھانسی دی گئی،مشعال حسین ملک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شہید افضل گرو کو متنازع اور یکطرفہ ٹرائل کے بعد پھانسی دی گئی،مشعال حسین ملک

شہید افضل گرو کو متنازع اور یکطرفہ ٹرائل کے بعد پھانسی دی گئی،مشعال حسین ملک

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper