کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے کے سابق سینئر نائب صدر و فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال وارث خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پی سی سبی محسن نقوی کی شاندار حکمت عملی نے بھارتیوں کوچاروں خانے چت کردیا ہے، اب ان کی کرکٹ میں بدمعاشی کو بریک لگ گیا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب انڈین کی من مانی نہیں چلے گی،ان کو پاکستان نے بھرپور جواب دیا ہے اور نہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے نے ان کو بیک فٹ پر
دھکیل دیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ سابق فرسٹ کرکٹر نے کہا کہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو تین پوائنٹ کی خیرات لینے کولمبو ضرور جانا ہوگا اور گراو¿نڈ میں اترنے کے بعد ہی ان کو پاکستان کی طرف سے خیرات میں تین پوائنٹ کا پرساد مل جائے گا اس کو کہتے ہیں ۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔بھارتی کپتان سوریا کمار کا یہ کہنا کہ ہم سری لنکا ضرور جائیں گے ،میچ ہو یا نہ ہوہم نے کولمبو جانا ہے۔ان کا یہ بیان مجبوری اور بے بسی کی عکاسی کررہا ہے۔اقبال وارث نے مزید کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جس طرح ہالینڈ کے خلاف پاکستانی آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے میچ وننگ اننگز کھیلی ہے اس پر جیتنا فخر کیا جائے کم ہے، ورنہ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں ہی ذلت آمیز شکست ہمارا مقدر بن جاتی، لہذا ٹیم منجمنٹ کو آئند کے میچز میں اپنی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے پلان بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پہلے میچ میں امریکن ٹیم ٹف ٹائم دیا گوکہ وہ میچ تو نہ جیت سکے، لیکن انڈیا کو جیت کے لیے ان کی نانی یاد دلادی ۔امریکی ٹیم نے انڈیا کی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے سے باز رکھا، انڈین ٹیم امریکا کے خلاف29رنزسے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جو ان کی موجودہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس سوالیہ نشان ہے۔

