• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے42لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دیدی،

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان نگہبان پیکیج،47 ارب روپے کی سبسڈی،ایک کروڑ افراد مستفیدہوں گے رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے رمضان المبارک میں 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائینگے،رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر رمضان نگہبان کارڈ کے ایکٹیویشن کیلئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم،رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ راشن کارڈ ہولڈرز کو رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائینگے،رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا وزیراعلی مریم نوازشریف کی عوام کی سہولت اورآسانی کیلئے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے،دکھ سکھ میں غریب عوام کیساتھ کھڑے رہیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 26, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے42لاکھ خاندانوں کیلئے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دیدی،
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افرا د کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی۔پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائدافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔ بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ نے ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم ہوں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا۔ بریفنگ میں بتایاکہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ”نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان“ پروگرام میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ،روح افزا، کیلا اور چکن بریانی سے تواضع کی جائیگی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل ہوں گے جبکہ 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو اور دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے بھی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کرکے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔ بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، دیگر کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پرناپسندیدگی اظہار کیا اور ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2026/01/WhatsApp-Video-2026-01-26-at-3.16.54-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

غربت کے خاتمے کے لیے ریاست کے ساتھ مخیر حضرات، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو کردار ادا کرنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اگلی پوسٹ

مشعال ملک کی کشمیر کے دیرینہ تنازع اور خطے میں انسانی بحران کے حل کے لیے خصوصی ’’بورڈ آف پیس آن کشمیر‘‘ کے قیام کی تجویز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مشعال ملک کی کشمیر کے دیرینہ تنازع اور خطے میں انسانی بحران کے حل کے لیے خصوصی ’’بورڈ آف پیس آن کشمیر‘‘ کے قیام کی تجویز

مشعال ملک کی کشمیر کے دیرینہ تنازع اور خطے میں انسانی بحران کے حل کے لیے خصوصی ’’بورڈ آف پیس آن کشمیر‘‘ کے قیام کی تجویز

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper