• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعلی مریم نوازکاپنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اورجھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 21, 2026
in پاکستان
0
وزیراعلی مریم نوازکاپنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اورجھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اورجھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان کیا ہے، نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کابھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازنے جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔جھنگ جیسے دورافتادہ شہر میں کیتھ لیب دیکھ کر خوشی ہوئی، میرا خواب پورا ہوا۔اب غریب امیر کا ایک ہی جیسا علاج ہوگا۔ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں۔ غربت اور وسائل کی کمی کے شکار افراد کیلئے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں۔مشکل کی گھڑی میں مریض کو شفٹ کرنے کیلئے گاڑیوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ہارٹ اٹیک ہونے پر 60منٹ کے گولڈن آور میں مریض کو ہسپتال شفٹ کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔ جھنگ میں کیتھ لیب دیکھ کربے حد خوشی ہوں، خوشی کے جذبات پر قابو پانا مشکل تھا۔ مریم نوازنے جھنگ کی کیتھ لیب میں مریض کے پروسیجر کامشاہدہ کیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لوگوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہونے پر مریض لاہور لیجانے کی بجائے جھنگ ہسپتال میں لائے ہیں۔ مریض کو فیصل آباد کارڈیالوجی میں 8ماہ بعد کی تاریخ ملی، جھنگ میں 48گھنٹے میں پروسیجر مکمل ہوگیا۔ انتظامیہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سختی برتنا پڑتی ہے لیکن سختی ذمہ داری کے بوجھ پر کی جاتی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہم عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔پنجاب بھر میں 16کیتھ لیب کا آغاز ہفتوں اور مہینوں میں کیا۔ساہیوال، مری اور سرگودھا میں کارڈیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ بنائے۔ مری میں علاج کیلئے دوردراز علاقوں کے علاوہ کے پی کے سے بھی سے لوگ آتے ہیں۔ ہم نے اپنے دروازے دوسرے صوبوں کے بہن بھائیوں کیلئے کھول رکھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بھی نیا ہسپتال ڈیزائن کرتے ہیں، دوسرے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔ لاہور میں 100بیڈ کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال پنجاب کے علاوہ دوسر ے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔جھنگ میں کیتھ لیب کوباقاعدہ افتتاح سے پہلے ہی فنکشنل کر دیا تا کہ مریضوں کو پریشانی نہ ہوں۔جھنگ میں چند دنوں میں 30انجیو گرافی اور پلاسٹی پروسیجر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہارٹ اٹیک ہونے پر کچھ مریض انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سے صحت یاب ہوتے اور کچھ کو سرجری کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ جھنگ کیتھ لیب کی فارمیسی میں درکار ضروری اشیا اور ادویات کے انبار لگے ہیں۔جھنگ میں الیکٹرک بس کو عوام نے بہت پذیرائی دی، ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔پہلے واسا چند شہروں تک تھا اب جھنگ سمیت درجنوں شہروں میں موجود ہے، پنجاب بھر میں گلی محلے اور گاں صاف کررہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ جھنگ کے پاس صفائی اور نکاسی آب کیلئے اپنی مشینری موجود ہے، جھنگ کیمرہ مانیٹرنگ سیف سٹی بن چکا ہے۔جھنگ میں دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ جلد مکمل کرائیں گے۔جھنگ میں 350کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوچکی ہے، چھ ماہ میں جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر کا پیش کرے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں اب صفائی گھر کی دہلیز تک ہوتی ہے، دروازہ کھٹکھٹا کر کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 7لاکھ مریضوں کو انسولین اور دیگر مفت ادویات پہنچاچکے ہیں۔ مریضوں کیلئے ہوم ڈیلیوری میڈیسن اور بھی بڑھائیں گے۔ڈائیلسز کارڈ کے ذریعے ہر مریض 10لاکھ تک علاج کراسکتا ہے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے دو کروڑ افراد علاج کرچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں ایکسرے، ای سی جی، الٹراساونڈ اور سرجریکل پروسیجر بھی ہور ہے ہیں۔پنجاب کے عوام کو 100ارب روپے کی فری ادویات مہیا کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے اعلان ہوتے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ آرگن ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے۔عوام کو ٹرانسپلانٹ کارڈ بھی مہیا کررہے ہیں۔سی ایم بننے پر کارڈیک سرجری کیلئے 15ہزار بچوں کی ویٹنگ لسٹ کا سن کر افسوس ہوا۔پیڈکارڈیک سرجری کیلئے سال بھر سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 10ہزار بچے کارڈیک سرجری کے ذریعے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان میں کے پی کے، سندھ، آزاد کشمیر کے بچے شامل ہیں۔والدین اپنے بچوں کو بہتر علاج کیلئے دوسروں صوبوں سے پنجاب لاتے ہیں۔مریضوں کو فوری علاج کیلئے منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں لاکھوں روپے کا ٹی این کے انجکشن فری لگے گا۔ مراکز صحت کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلینک میں بدلنے سے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ لوگ اب بڑے ہسپتالوں میں جانے کی بجائے قریبی سرکاری کلینک پر آتے ہیں۔ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ڈاکٹر فون کی سکرین پر موجود ہوگا۔پنجاب بھر میں دنیا بھر سے بہترین کنسلٹنٹ ڈاکٹر لارہے ہیں۔ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کا روزانہ ویڈیو دیکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں ان پیچیدہ بیماریوں کا علاج ہوگا جویہاں ممکن نہیں تھا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی، بلڈ ڈیزیز، ہڈیوں کے پیچیدہ امراض اور جلنے والے مریضوں کابھی علاج ہوگا۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ جینٹک /موذی امراض کا بھی علاج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کینسر کے علاج کیلئے چین سے نئی مشین اور ٹیکنالوجی لائے، ایک گھٹنے میں مریض کینسر فری ہوجاتا ہے۔کوابلیشن مشین میں کینسر کے علاج کیلئے پروب آلہ 16لاکھ روپے کاآتا ہے، محکمہ ہیلتھ کو 6ارب روپے دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیکنالوجی اورگڈ گورننس ریکارڈ قائم کررہاہے، پنجاب ایسی ماں کے مانند ہے جو خود جاکر تکلیف کاعلاج کرتی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جاکر لوگوں کا علاج کریں گے اور چھ ماہ میں مکمل ہیلتھ پروفائل بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کے مشن میں اللہ تعالی کی مددآرہی ہے، بیماری اور تکلیف آجائے تو حکومت کو خود پہنچانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں دل کے پیدائشی مریض بچے کے والد نے علاج کیلئے ایپلیں کیں کسی نے مدد نہیں کی۔ کمسن ہارٹ پیشنٹ کے والد نے کہا کاش ہماری وزیراعلی مریم نواز ہوتیں۔میں سمجھتی ہوں جو مریض کے علاج میں غفلت کرتے ہیں انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے کنارے کتا پیاسا مر جائے تو حضرت عمر ذمہ دار ہیں تو سی ایم کیسے ذمہ دار نہیں ہوسکتا۔ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے سے مرنے والوں کا ذمہ دار کون ہے؟کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو مبارکباد دیتی ہوں۔ سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈی سی علی اکبر کو بھی کیتھ لیب کی تکمیل پر شاباش دیتی ہوں اور جھنگ میں کرائم کا گراف نیچے لانے پر ڈی پی او اور پوری پولیس ٹیم کو بھی شاباش دیتی ہوں۔

پچھلی پوسٹ

آٹھ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا امریکی صدر کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم

اگلی پوسٹ

کمزور ادارے اور ناکام سیکیورٹی: وینزویلا کا عبرت آموز واقعہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کمزور ادارے اور ناکام سیکیورٹی:  وینزویلا کا عبرت آموز واقعہ

کمزور ادارے اور ناکام سیکیورٹی: وینزویلا کا عبرت آموز واقعہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper