لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ہر وعدہ۔۔۔ سچا اور پورا،پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اورسستی ترین اشیاء کی ہوم ڈیلیوری کا پہلا اوربے مثال پراجیکٹ ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فری ہوم ڈیلیوری
پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا-پنجاب کے 35شہروں کے 46سہولت بازاروں سے فری ہوم ڈیلیوری جاری ہے-عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ 12ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے-پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے-پی ایس بی اے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے13 بنیادی اشیائے خوردونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کئے گئے ہیں -عوام کو ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت
ڈی سی ریٹ 7 فیصدتک کم نرخ پر 13اشیائے خوردونوش ملنے لگے- گوگل پلے سٹور اور ایپل پر فری ہوم ڈیلیوری کی ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت حاصل ہے-پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈر فری ہوم ڈیلیوری ایپ پر آرڈر گھر گھر پہنچاتے ہیں -عوام کو فری ہوم ڈیلیوری ایپ کے استعمال پر سات فیصد تک بچت اور ڈیلیوری بھی فری ہوگی-فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن،سیب، کیلا،کھجور، لیموں، امرود اور تربوز آرڈر کیے جا سکتے ہیں – سہولت بازار فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جاسکتی ہے-سی ایم فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 110ملین روپے کی بچت ہوئی ہے- عوام نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی بے مثال ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے یہ ہمارا عزم ہے۔ فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کادائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔
