کراچی (نمائندہ خصوصی) انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ’اسٹارم فائبر‘ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز پیر تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جو گزشتہ ہفتے متاثر ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین نے بعض آئی ایس
پیز پر سروس کے معیار میں کمی اور براؤزنگ کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی تھی، جس کی وجہ ایک بار پھر سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دیا گیا تھا، تاہم متعلقہ آئی ایس پیز، آئی ٹی وزارت یا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی تھی۔جب اس معاملے پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا گیا تو وفاقی
وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ ایمیزون کلاؤڈ سروسز کی عالمی بندش کے باعث پیش آیا، تاہم متعدد صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر نے انہیں بتایا ہے کہ سروسز کیبل کو نقصان پہنچنے کے باعث متاثر ہیں۔آج جاری کیے گئے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ 72 گھنٹوں کے اندر (پیر 27 اکتوبر 2025 رات 11:59 بجے تک) مکمل طور پر سروسز بحال کر دی جائیں گی
