کراچی ( ہیلتھ رپورٹر)خواتین اور عمر رسیدہ افراد میں اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے مثانے کا کمزور ہونا، گردوں کا گرم ہونا، پیشاب کی نالی کا انفیکشن یا ذیابیطس ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف ہربلسٹ ڈاکٹر کاشف ظہیر نے خصوصی بات چیت میں کیا۔ڈاکٹر کاشف ظہیر نے کہا کہ اکثر لوگ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے خود سے دوا استعمال کرتے ہیں جس سے مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔قدرتی طور پر مثانہ ایک مسکولر تھیلی ہے جو پیشاب کو
جمع کرتی ہے۔ جب یہ کمزور ہو جائے تو بار بار پیشاب کا احساس ہوتا ہے، رات کو کئی بار نیند سے اٹھنا، پیشاب روکنے میں دشواری۔ یہ سب علامات ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ڈاکٹر کاشف ظہیر نے کہا کہ ہربل طریقہ علاج میں سب سے اہم نظامِ ہضم اور اعصاب کی اصلاح ہے۔ ہم اپنے مریضوں کو متوازن غذا، پانی کا مناسب استعمال، چائے/کافی سے پرہیز اور ہلکی ورزش کی مکمل گائیڈ لائن دیتے ہیں۔روزانہ پانی کا مناسب استعمال، رات کو سونے سے قبل چائے کافی سے پرہیز اس مرض میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا مریض اس نسخہ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں:تخم کاسنی 50 گرام، پان مٹر 30 گرام، سونڈھ 30 گرام، موصلی سفید انڈین 50 گرام۔آدھا چائے کا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ مثانے کو تقویت دیتے ہیں اور پیشاب کی بے قابو کیفیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

