لندن( بی بی سی اردو ڈاٹ کام ۔مانیئٹرنگ ڈیسک)انڈین گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اس وقت سے ہی تنازعات کی زد میں ہیں جب ان کی فلم ’سردار جی تھری‘ کا ٹریلر جاری ہوا تھا۔ ان تنازعات کی وجہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم میں موجودگی ہے۔انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے اور اس کے بعد گذشتہ مہینے دونوں ممالک کے درمیان چار روزہ لڑائی کے بعد انڈیا میں دلجیت کی فلم کے بائیکاٹ کی آوازیں اُٹھ رہی ہیں۔دلجیت نے ساتھی اداکارہ نیرو باجوہ کے ساتھ بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر
اب بھی فلم کا حصہ ہیں۔اس انٹرویو کے دوران دلجیت نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔انھوں نے پاکستانی اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ’ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ وہ کام کے حوالے سے بہت پروفیشنل ہیں۔‘’جب ہم ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ لوگوں کو شایہ لگتا ہو کہ ہم ساتھ بہت وقت گزارتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔‘دلجیت نے کہا کہ وہ ہر کسی کی پرائیوسی کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی ایک پرائیوٹ شخصیت ہی ہیں اور لوگوں کو سپیس دینے کے قائل ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے سبب جہاں سوشل میڈیا پر عام صارفین سردار جی تھری کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیںبھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوگار و اداکاردلجیت دوسانجھ نے پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ کی ریلیز پر بات کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحد پار فنکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی پنجابی فلم ‘سردار جی 3’ کی ریلیز کوبھی بھارت میں مشکلات کا سامنا ہے، ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف حکومت سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔تاہم حالات کشیدہ ہونے کے باوجود فلم بنانے والوں نے فلم کا ٹیزر اور پہلا گانا ‘سونی لگ دی’ ریلیز کردیا ہے جسے ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔متعدد شخصیات فلم پر پابندی کے لیے انڈین سینسر بورڈ کو خط بھی لکھ رہے تھے۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلایز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے صدر بی این تیواری نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے اس فلم پر پہلے ہی سینسر بورڈ کو خط لکھ دیا تھا کیونکہ یہ صرف (پاکستانی اداکارہ) ہانیہ عامر کے بارے میں نہیں بلکہ اس میں تین چار اور اداکار بھی ہیں اور یہ بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔‘بھارتی سنیما و ٹی وی ورکرز کی تنظیم آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو خط لکھ کر اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹس پر پابندی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنظیم نے سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور
ان کے پروجیکٹس اور سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے باضابطہ طور پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے اپنی آنے والی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ایسوسی ایشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر خط پوسٹ کیا ہے جس میں تنظیم نے دلجیت کے ہانیہ کے ساتھ کام کرنے کی کی مذمت کی ہے۔ایسوسی ایشن نے بھارت میں دلجیت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فوری معطلی اور ان کے تمام گانوں اور فلموں کو یوٹیوب، اسپاٹیفائی، جیو ساون اور مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں دلجیت کی لائیو پرفارمنس اور عوامی تقریبات پر مستقل پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے اس بات کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری پروگرام یا مہم سے وابستہ نہ ہوں۔مزید برآں آل انڈین سِنے ورکرز ایسوسی ایشن نے فلم سردار جی 3 کی فنڈنگ کی مکمل تحقیقات اور اس کی ملک گیر ریلیز پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (CBFC) سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دلجیت کے تمام مستقبل کے پروجیکٹس کو سرٹیفکیشن دینے سے انکار کرے، جو کہ مؤثر طریقے سے بھارتی سنیما سے ان کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ ہے۔اس سے قبل فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز نے آنے والی فلم بارڈر 2 میں دلجیت کو کاسٹ کرنے پر مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا تھا، انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بارڈر 2 میں ورون دھون، سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور آہان شیٹی شامل ہیں۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے ٹی سیریز
کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھوشن کمار، جے پی فلمز کے پروڈیوسرز جے پی دتہ اور ندھی دتہ اور ہدایت کار انوراگ سنگھ کو ایک باضابطہ خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سِنے ایمپلائز جو بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی بنیادی افرادی قوت کی نمائندگی کرتی ہے، اسے آنے والی فلم بارڈر 2 میں اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی کاسٹنگ پر گہری مایوسی اور تشویش ہے جو جے پی فلمز کے بینر تلے ٹی سیریز کے اشتراک سے اور انوراگ سنگھ کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔دوسری جانب دلجیت دوسانجھ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم سردار جی 3 بھارت میں ریلیز نہیں ہو گی اور اسے خصوصی طور پر بیرونِ ملک دکھایا جائے گا۔پیر کو انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بین الاقوامی ریلیز کے لیے 27 جون کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

