• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

جول سوليفان: روحانی داستان

تحریر:ضیاء چترالی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 26, 2026
in کالمز
0
جول سوليفان: روحانی داستان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس کے پاس سب کچھ تھا: دولت کی بے پناہ فراوانی، شہرت کی چمک دمک اور معاشرتی عزت و احترام کی وہ حیثیت جو عام انسان کے لیے صرف خواب ہو سکتی ہے۔ پھر طاقت ایسی کہ فوج بلکہ خفیہ ایجنسی کا حصہ، کروڑوں ڈالر کے اثاثے، عالمی نیٹ ورک، فوجی اور انٹیلی جنس کی خدمات میں مہارت، خطرناک آپریشنز میں تجربہ اور The Sartorial Shooter کے نام سے ملک بھر میں شہرت۔ یہ سب کچھ اس کے قدموں میں تھا۔ ہر طرف تعریف، عزت اور طاقت بکھری ہوئی تھی۔ لیکن یہ سب کچھ اس کے دل کی گہرائی میں موجود خلا کو مٹا نہ سکے۔
رات کے سناٹے میں جب وہ اپنے کمرے میں بیٹھتا، دل میں ایک سوال بار بار دہراتا: "یہ سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود، زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟” یہ سوال اس کے ذہن و دل پر بوجھ کی طرح موجود تھا اور اسی سوال نے اس کی زندگی کو ایک نئے راستے کی طرف دھکیل دیا۔جول سوليفان (Joule Sullivan) ایک آسٹریلوی فوجی اور انٹیلی جنس ماہر تھے، جنہوں نے 18 سال تک مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطرناک علاقوں میں خدمات انجام دی۔ ان کا کیریئر اتنا بھرپور اور عالمی تجربات سے مالا مال تھا کہ The Sartorial Shooter کے تخلص سے اس کا شہرہ ہوگیا۔ وہ 20 ملین ڈالر سے زاید اثاثوں کا مالک تھا۔ ان کے پاس عالمی کاروباری نیٹ ورک، بزنس امپائر، اور معاشرتی طاقت کی وہ قوت تھی، جس کا عام انسان تصور ہی کرسکتا ہے۔
مگر دولت و شہرت کے باوجود، جول کے دل میں ایک گہرا خلا موجود تھا۔ یہ خلا کوئی عام اداسی یا تھکن نہیں تھی، بلکہ ایک روحانی پیاس تھی جو دنیا کی تمام لذتوں اور کامیابیوں کے باوجود مٹ نہیں رہی تھی۔ اسی تلاش نے اسے مشرق وسطیٰ کے ان علاقوں میں لے آیا جہاں انہوں نے براہِ راست اسلام سے ملاقات کی۔
ابتدائی تجسس رفتہ رفتہ تحقیق میں بدل گیا۔ جول نے سیرت النبیؐ اور قرآن مجید کا مطالعہ شروع کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ اسلام انضباط، اخلاق، ذاتی ذمہ داری اور معنوی سکون کا وہ راستہ ہے جو ان کی روح کی تلاش کو پورا کر سکتا ہے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ دنیاوی دولت اور طاقت کے باوجود، وہ جس سکون کو تلاش کر رہے تھے، یہ گوہر مقصود اسلام کے دامن میں ہی مل سکتا ہے۔ایک ویڈیو انٹرویو میں جول نے کہا:”میں نے محسوس کیا کہ انسان محدود ہے اور اسلام ایک سیدھا راستہ فراہم کرتا ہے جودنیاوی لذتوں اور مغربی پروگرامنگ کے مقابلے میں حقیقی سکون اور راہِ ہدایت دیتا ہے۔”
یوں جول نے دبئی میں کلمہ شہادت ادا کیا اور اسلام قبول کیا۔ ان کا ایمان صرف مذہبی تبدیلی نہیں، بلکہ زندگی کی حقیقی تبدیلی اور روحانی بیداری تھا۔اس سفر میں ایک اہم کردار اینڈریو ٹیٹ (Andrew Tate) کا بھی تھا، جو ایک مشہور امریکی و برطانوی نومسلم باکسر اور انٹرنیٹ شخصیت ہیں۔ اینڈریو ٹیٹ نے 2022ء میں سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر چکے ہیں۔ دونوں کی قریبی دوستی اور تجربات نے ایک دوسرے کے ایمان کی راہ کو مزید مستحکم کیا۔
مزید برآں، جول کی خوش قسمتی کہ ان کی ملاقات شیخ عثمان بن فاروق سے ہوگئی۔ جو امریکہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں نئے مسلمانوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ شیخ کی تعلیمات، تجربہ اور روحانی رہنمائی نے جول کے ایمان کو پختہ کیا اور ان کے روحانی سفر کو مکمل سمت فراہم کی۔اب جول نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں، بلکہ اپنے تجربات اور ایمان کی روشنی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم @SartorialShootr کے ذریعے دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ وہ امن، اخلاق، انسانیت اور اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرتے ہیں اور نئے مسلمان جو روحانی سکون اور معنوی بیداری کی تلاش میں ہیں، ان کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں۔
اس داستان کا مورال یہ ہے کہ دولت، شہرت اور طاقت کی بلندی پر فائز ہونا انسان کی زندگی کا مقصد نہیں، بلکہ حقیقی کامیابی اور سکون ایمان، اخلاق، اور روحانی تلاش کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

مسلم ممالک میں پراکسی وار حصہ اول

اگلی پوسٹ

ورلڈ بینک کے قرضے سے بننے والی عمارت مہنگی ترین عمارت بن گئی،

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ورلڈ بینک کے قرضے سے بننے والی عمارت مہنگی ترین عمارت بن گئی،

ورلڈ بینک کے قرضے سے بننے والی عمارت مہنگی ترین عمارت بن گئی،

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper