• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا نوجوان سرمایہ ملک کی ترقی، مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، خالد مقبول صدیقی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 8, 2026
in پاکستان
0
پاکستان کا نوجوان سرمایہ ملک کی ترقی، مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، خالد مقبول صدیقی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) :وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ نہ صرف ملکی معیشت کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ عالمی سطح پر افرادی قوت اور آبادیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ پیر کو یہاں کوریا-پاکستان ایجوکیشن کوریڈور (کےپی ای سی ) ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان سرمایہ ملک کی ترقی، مہارتوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے جمہوریہ کوریا کی شاندار ترقی کو خود انحصاری، جدت اور مسلسل محنت کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوریا کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے سے پاکستانی طلبہ کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک ہنر مند افرادی قوت کی تیاری میں مدد ملے گی۔کنسورشیم آف ایشیا پیسیفک اینڈ یوریشین سٹڈیز (CAPES) کی جانب سے شروع کیا گیا کوریا-پاکستان ایجوکیشن کوریڈور (KPEC) دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تعلیمی تبادلوں، مہارتوں کی ترقی اور طلبہ کی بین الاقوامی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا ایک جامع سلسلہ ہے۔افتتاحی تقریب میں ممتاز سفارتکاروں، ماہرینِ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ مقررین میں جمہوریہ کوریا میں پاکستان کے سفیر سید معظم ایچ خان، ٹونگ وون یونیورسٹی کوریا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوئی جونگ اِن اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد شامل تھے۔ اپنے خطاب میں سفیر سید معظم ایچ خان نے کہا کہ سیئول میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان ایک مؤثر تعلیمی راہداری قائم کرنے کے لئے نمایاں اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ فنی تربیت اور افرادی قوت کے تبادلوں کے مواقع بھی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں چار کوریائی زبان مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ایسے مراکز کے قیام کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ٹونگ وون یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوئی جونگ اِن نے پاکستان اور کوریا کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی یونیورسٹی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ میں کوریا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ بعض طلبہ کو داخلہ ملنے کے باوجود ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم یونیورسٹی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے اپنے خطاب میں مشرق کو علم و دانش کا تاریخی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی مشرقی اقوام عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترجیحات کو ذاتی مفادات تک محدود رکھنے کی بجائے عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے تناظر میں دیکھیں۔ اس موقع پر CAPES کے صدر ڈاکٹر خرم اقبال نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں تعلیم، تحقیق اور جدت کا مرکز تیزی سے ایشیا کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کوریا اور جاپان جیسے ممالک جدید صنعت، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے عالمی مراکز بن چکے ہیں جس کے باعث پاکستانی طلبہ کی ان ممالک میں تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ تقریب کی نظامت CAPES کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمیر پرویز خان نے کی۔ تقریب اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور ایسے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا جو نوجوان نسل کو عالمی معیار کی تعلیم، مہارتوں اور مواقع سے مستفید ہونے کے قابل بنائے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم کی چوہدری نثار کے گھر آمد، خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی

اگلی پوسٹ

عالمی یومِ سمندر: وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی ہم آہنگی کا پاکستان میں سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عالمی یومِ سمندر: وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی ہم آہنگی کا پاکستان میں سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات پر زور

عالمی یومِ سمندر: وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحولیاتی ہم آہنگی کا پاکستان میں سمندری وسائل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات پر زور

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper