ڈیووس ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے ملاقات کرکے فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا
ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ہوئی۔فلسطین کے وزیراعظم محمد مصطفیٰ خود چل کر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پاس آئے اور فلسطینی عوام کے لئے پاکستان کی مستقل، اصولی اور غیر متزلزل حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محمد مصطفیٰ نے عالمی فورمز پر فلسطین کے موقف کی حمایت اور فلسطین کاز کیلئے پاکستان کے کردار پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
